ٹریننگ آف ٹرینرز آزاد جموں کشمیر: جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس حافظہ رابعہ شفق نے نہایت پراثر انداز میں فتنوں کے دور میں ایمان کی حفاظت اور آج کے نوجوان کی اجتماعی جدوجہد میں شمولیت کے موضوع پر خطاب کیا۔ آپ نے شرکاء کو یہ احساس دلایا کہ آج کا نوجوان مختلف فکری و نظریاتی فتنوں کے نرغے میں ہے، اور ان حالات میں ایمان کو سلامت رکھنا سب سے بڑی جدوجہد ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ صرف انفرادی نیکی کافی نہیں بلکہ آج کے دور کا سب سے اہم تقاضا یہ ہے کہ نوجوان ایک نظریاتی تحریک سے جڑ کر اجتماعی جدوجہد کا حصہ بنیں۔
آپ نے واضح کیا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس کا پلیٹ فارم نوجوانوں کے لیے وہ منظم میدان ہے جہاں علم، تربیت، قیادت اور مقصدیت میسر ہے۔ اسی پلیٹ فارم سے نوجوان اپنے ایمان، کردار، اور نظریاتی شناخت کی حفاظت کرتے ہوئے دین اسلام کے غلبے کی تحریک میں عملی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کی گفتگو نے شرکاء کو اپنے کردار کے شعور، تحریکی وابستگی، اور اصلاحِ امت کی اجتماعی جدوجہد کی اہمیت کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد دی۔
تبصرہ