ٹریننگ آف ٹرینرز آزاد جموں کشمیر: عزرا اکبر مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر WOICE ہنر گھر کا خطاب

Minhaj Women League Traing of Trainers Azhra Akbar Speech

ٹریننگ آف ٹرینرز آزاد جموں کشمیر: عزرا اکبر مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر WOICE ہنر گھر نے "لیڈر کی خصوصیات" کے موضوع پر نہایت بصیرت افروز گفتگو کی۔ آپ نے شرکاء کو بتایا کہ ایک مؤثر اور کامیاب لیڈر صرف عہدے یا حیثیت سے نہیں بنتا، بلکہ اس کے کردار، نیت، وژن، اخلاص اور عملی رویے سے پہچانا جاتا ہے۔ آپ نے کہا کہ ایک لیڈر میں دیانت، ضبط، قربانی، فہم و فراست، حسنِ اخلاق، فیصلہ سازی کی صلاحیت، اور سب سے بڑھ کر عاجزی کا ہونا لازمی ہے۔ لیڈر وہ ہوتا ہے جو لوگوں کو ساتھ لے کر چلے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارے، اور خود عمل کا پیکر بنے۔

عزرا اکبر نے شرکاء کو قائدانہ کردار کی اصل روح سے روشناس کرواتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ ہمیں صرف کارکن نہیں بلکہ مثبت سوچ والے قائدین پیدا کرنے کی جدوجہد کرنی ہے۔ ان کی گفتگو نے شرکاء کو خود احتسابی، ترقی، اور ٹیم کے ساتھ جُڑ کر کام کرنے کی نئی تحریک دی۔ یہ سیشن شرکاء کے لیے فکری اور عملی قیادت کا عملی خاکہ تھا۔

Minhaj Women League Traing of Trainers Azhra Akbar Speech

Minhaj Women League Traing of Trainers Azhra Akbar Speech

Minhaj Women League Traing of Trainers Azhra Akbar Speech

تبصرہ