سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس سرگودھا: ارشاد اقبال اعوان کا خطاب

Minhaj Women League Syeda Zainab Conference Sargoda  Arshad Iqbal Lecture

سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس سرگودھا: ارشاد اقبال اعوان (ممبر مرکزی کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ) نے اپنے پُراثر، فکر انگیز اور جذبۂ ایمانی سے لبریز خطاب میں فرمایا کہ آج ہم جس عظیم ہستی کا ذکرِ خیر کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، وہ دخترِ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا، ثانیِ زہراء، کاروانِ کربلا کی جری و باوقار سالار، صبر و وفا کی مجسم علامت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا ہیں، جنہیں تاریخ احتراماً "ثانیہ زہراء" کے عظیم لقب سے یاد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نہ صرف شہادتِ امام حسین علیہ السلام کی چشم دید گواہ ہیں بلکہ فاتحِ کوفہ و شام بھی ہیں۔ آپ نے دربارِ یزید میں حق و صداقت پر ایسا جرات مندانہ خطاب کیا جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ زنجیروں میں جکڑے ہونے کے باوجود آپ نے ظلم کے ایوانوں کو اپنے الفاظ کی ضرب سے لرزا دیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ حسینیت دراصل ظلم کے خلاف جراتِ انکار اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہے۔

خطاب کے اختتام پر ارشاد اقبال اعوان نے کہا کہ آج کی باشعور اور باہمت خواتین کو چاہیے کہ وہ حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کو اپنی زندگی کا عملی نمونہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ ایک ایسا تربیتی و تعلیمی پلیٹ فارم ہے جو آئندہ نسلوں میں زینبی شعور، ایمانی غیرت اور فکری بصیرت بیدار کر رہا ہے۔ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اس عظیم مشن سے وابستہ ہو کر معاشرے میں جگہ جگہ مراکزِ علم قائم کریں، تاکہ وہاں سے حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کی خوشبو محسوس کی جا سکے اور ہماری نسل نو اس کردار سے فیض یاب ہو۔

تبصرہ