منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیرِاہتمام فیلڈ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

Field Training Camp Organized by Minhaj-ul-Quran Women League Rawalpindi

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام فیلڈ ٹریننگ کیمپ منعقد ہوا، جس میں ضلعی و تحصیلی سطح کی تمام فورمز سے وابستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ کیمپ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جو محترمہ مقدس نے خوش الحانی سے پیش کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ محترمہ جویریہ فاطمہ نے پیش کی۔ کیمپ کی نظامت محترمہ مصباح قبیر نے انجام دی۔

کیمپ کے دوران تربیتی اور فکری سیشنز میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ صدر ویمن لیگ راولپنڈی محترمہ رابعہ مظہر نے تنظیمی نیٹ ورکنگ اور میدانِ عمل میں اس کے تقاضوں پر روشنی ڈالی۔ ناظمہ مراکزِ علم محترمہ شمایلہ ناز نے مراکزِ علم کے مشن، دائرہ کار اور ان کے اثرات پر پریزنٹیشن دی۔ ڈائریکٹر الہدایہ محترمہ ناہید مظہر نے عرفان الہدایہ پروجیکٹ کے اہداف اور سماجی اثرات پر خطاب کیا، جبکہ ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ عائشہ ندیم نے موجودہ دور میں دعوت دین کے جدید اسالیب اور مؤثر داعی کے اوصاف پر گفتگو کی۔

اختتامی سیشنز میں نوجوانوں کی فعالیت اور میڈیا کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ حفصہ اشفاق اور حفصہ فاطمہ نے سوشل میڈیا، فوٹوگرافی اور رپورٹنگ کی عملی رہنمائی فراہم کی، لائبہ کریم اور سندس لرائب نے MSM سسٹرز کی ذمہ داریوں اور حکمتِ عملی پر بات کی، جبکہ قسویٰ فاطمہ نے ایگرز ٹیم کی سرگرمیوں اور آئندہ اہداف سے آگاہ کیا۔

تبصرہ