منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز (T.O.T) سیشن میں نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم نے "منہاج القرآن کی فکری واضحیت، اسلوب و دعوت" کے موضوع پر نہایت مؤثر اور فکر انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مشن کی کامیابی کے لیے چار بنیادی ستون—دعوت، تنظیم، تربیت اور تحریک—متعین کیے ہیں، جن کے ذریعے مصطفوی معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر صدی میں ایک مجدد آتا ہے جو تاجدارِ انبیاء ﷺ کا نائب ہوتا ہے اور شیخ الاسلام اس صدی کے مجدد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی لیڈر پیدا کیے نہیں جاتے بلکہ وہ فطری طور پر پیدا ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا خاص عطیہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام نے صرف 22 سال کی عمر میں قرآنِ مجید کا مکمل مطالعہ اس سوچ کے ساتھ کیا کہ قوم زوال کا شکار ہے اور اسے عروج کی طرف لے جانا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام کی شہرہ آفاق تصنیف "قرآنی فلسفۂ انقلاب" کا حوالہ دیتے ہوئے مصطفوی معاشرے کے قیام کے لیے عملی رہنمائی بھی پیش کی۔ اختتام پر انہوں نے خواتین کو "مراکزِ علم" کے قیام کی ترغیب دی اور اس مقصد کی تائید و حمایت کو مشن کی اہم ضرورت قرار دیا۔
تبصرہ