منہاج القرآن ویمن لیگ کا جھنگ اے اور بی میں تنظیم سازی اجلاس

Minhaj-ul-Quran Women League Organizational Meetings Jhang A and B

منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد، محترمہ صائمہ نور(زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب) اور سسٹر حافظہ رابعہ شفق(جنرل سیکرٹری مصطفوی سسٹرز) نے جھنگ کے دونوں اضلاع (اے اور بی) کا تنظیمی دورہ کیا، جس کا بنیادی مقصد ضلعی تنظیم سازی تھا۔ اجلاس کے ایجنڈا میں تنظیم سازی، رفاقت سازی، مراکز علم کے قیام اور اعتکاف 2026 کی رجسٹریشن کے اہداف شامل تھے۔

جھنگ اے کے اجلاس میں تین تحصیلات نے شرکت کی۔ منہاج القرآن کے دستوری طریقہ کار کے مطابق ضلعی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں محترمہ مریم قدیر کو ضلعی صدر، محترمہ فریال کو ضلعی نائب صدر، محترمہ طاہرہ رفعت کو ضلعی ناظمہ، محترمہ خالدہ پروین کو ضلعی نائب ناظمہ، اور محترمہ ثمینہ رحمان کو ضلعی ناظمہ دعوت مقرر کیا گیا۔

جھنگ بی کی تنظیمی میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس میں تین تحصیلات نے شرکت کی۔ ضلعی سطح پر نئی پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں محترمہ روبینہ کوثر ضلعی صدر اور محترمہ کلثوم کنول ضلعی ناظمہ منتخب ہوئیں۔

محترمہ صائمہ نور نے اجلاسوں میں خطاب کرتے ہوئے اگست تک مراکز علم اور اعتکاف 2026 کی رجسٹریشن کے اہداف مکمل کرنے پر زور دیا۔ سسٹر حافظہ رابعہ شفق نے "فتنوں کا دور اور آج کا نوجوان" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو دین کی روشنی سے منور کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوان بچیوں کو مصطفوی مشن کے تحت دین کے پیغام کو عام کرنے اور اپنے کردار کو مثبت بنانے کی ترغیب دی۔ اجلاسوں کا اختتام دعا و سلام پر ہوا، اور نومنتخب ضلعی صدور و ناظمات کو مبارکباد پیش کی گئی۔

تبصرہ