منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ زونل ہیڈ کراچی محترمہ نصرت رعنا نے استقبالیہ کلمات پیش کیے، آپ نے ضلعی سطح کی ذمہ داران کو خوش آمدید کہا اور تنظیمی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے TOT میں شرکت پر سراہا۔ مزید کہا کہ TOT کے تسلسل سے خواتین ذمہ داران کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کر سکیں گی۔ آپ نے مرکزی وفد کی آمد پر دلی خوشی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس تربیتی عمل کو اپنے مقاصد و اہداف کے حصول میں کامیاب فرمائے۔
تبصرہ