ٹریننگ آف ٹرینرز کراچی: محترمہ لبنیٰ مشتاق کا خطاب

Minhaj Women League Traing of Trainers Lubna Mushtaq Speech

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی ایسٹ اور ویسٹ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ، محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ نے خصوصی خطاب فرمایا۔

انہوں نے "مراکزِ علم کا قیام، استحکام اور جدید دعوتی اسلوب" کے موضوع پر نہایت فکرانگیز گفتگو کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ مراکزِ علم افراد کی اصلاح اور معاشرتی بہتری کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ اس موقع پر محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ نے پروجیکٹ کے مکمل طریقہ کار اور حکمتِ عملی کی تفصیلات بھی شرکاء کے ساتھ شیئر کیں۔ شرکاء نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ یہ گفتگو سنی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے گھروں کو مراکزِ علم کے قیام کے لیے پیش کریں گی تاکہ اس مشن کو آگے بڑھایا جا سکے۔

تبصرہ