ٹریننگ آف ٹرینرز سندھ (حیدرآباد): ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی کا خطاب

Minhaj Women League Traing of Trainers Mazher Mehmood Alvi Speech

منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز (TOT) کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی نے "دعوتی سرگرمیوں کے ذریعے اہداف کا حصول اور نتیجہ خیزی کا میکانیزم" کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کی دعوتی سرگرمیوں کا مقصد صرف پیغام پہنچانا نہیں بلکہ معاشرے میں فکری بیداری اور عملی تبدیلی پیدا کرنا ہے، جو درست حکمتِ عملی اور مربوط منصوبہ بندی کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعوتی سرگرمیوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے انفرادی، خاندانی اور اجتماعی تین سطحوں پر جامع حکمتِ عملی اختیار کرنی چاہیے۔ انفرادی سطح پر شخصیت سازی اور اخلاقی تربیت، خاندانی سطح پر دینی ماحول کی ترویج اور بچوں و خواتین کی شمولیت جبکہ اجتماعی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کے ذریعے پیغام کو وسیع پیمانے پر عام کرنا ضروری ہے۔ اسی میکانزم کے ذریعے اہداف کو مؤثر طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اختتام پر مظہر محمود علوی نے کہا کہ کسی بھی دعوتی عمل کی کامیابی کا اصل معیار یہ ہے کہ معاشرے میں فکرِ انقلاب اجاگر ہو، عملی اصلاح پیدا ہو اور تحریک کے ساتھ وابستگی میں اضافہ ہو۔ یہی وہ میکانزم ہے جو دعوتی سرگرمیوں کو دیرپا اور نتیجہ خیز بناتا ہے۔

تبصرہ