منہاج القرآن ویمن لیگ کی انتظامی کمیٹیوں کا ایوانِ اقبال کا دورہ

Minhaj-ul-Quran Women League visit Aiwan-e-Iqbal Milad Conference Preparation 2025

منہاج القرآن ویمن لیگ کی انتظامی کمیٹیز برائے عالمی میلاد کانفرنس 2025 نے ایوانِ اقبال لاہور کا دورہ کیا اور کانفرنس کے سلسلے میں ہونے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزٹ کی قیادت ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ لبنیٰ مشتاق اور ممبر کوآرڈینیشن کونسل محترمہ ارشاد اقبال نے کی۔

اس موقع پر مرکزی ٹیم کی میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں حافظہ سحر عنبرین، نورین علوی، فریدہ سجاد، عائشہ بتول، جویریہ افضل، حنا فاطمہ اور وردہ ناز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں انتظامی اُمور، خواتین کی شرکت کے لیے سہولیات اور پروگرام کے شیڈول کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔

منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی میلاد کانفرنس 2025 کو کامیاب اور تاریخی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ خواتین اور طالبات کو بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔

تبصرہ