منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور اور اپووا کے پی چیپٹر کے زیراہتمام محفلِ میلاد کا انعقاد

Milad Gathering Organized by MWL Peshawar and APWA KP Chapter

منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور اور اپووا کے پی چیپٹر کے زیراہتمام محترمہ زاہدہ نور کی رہائش گاہ پر ایک روح پرور اور ایمان افروز محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر اپووا کے پی چیپٹر کی جنرل سیکرٹری ناز پروین نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پُرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے محفلِ میلاد کے انعقاد کو رسولِ اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی محافل دل کو سکون اور روح کو تازگی عطا کرتی ہیں۔ تقریب میں محترمہ روبینہ معین (ناظمہ ویمن لیگ کے پی پشاور)، محترمہ صبیحہ اشتیاق (نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور)، اور محترمہ سعدیہ نواز (ناظمہ ٹاؤن 3 منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور) نے سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی خدمت اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

اس پرنور محفل میں اپووا کے پی چیپٹر اور منہاج القرآن کی خواتین اراکین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ محترمہ فاطمہ افضال نے محفل کے لیے ہال کو رنگ برنگے قمقموں اور خوشبودار پھولوں سے نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا۔ حاضرین کو شیرینی پیش کی گئی اور پھولوں کے گجرے بھی پہنائے گئے۔ اختتام پر تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر رسولِ اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیۂ سلام پیش کیا۔ بعدازاں محترمہ روبینہ معین نے رقت آمیز دعا کروائی۔ تمام شرکاء کی تواضع پرتکلف عشائیے سے کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر پشاور مشعل ملک نے بھی شرکت کی اور انتظامات کی نگرانی کی۔ محفل کے انعقاد میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس پشاور، ریجنل اسپورٹس آفس پشاور اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس پشاور نے خصوصی تعاون کیا۔

Milad Gathering Organized by MWL Peshawar and APWA KP Chapter

Milad Gathering Organized by MWL Peshawar and APWA KP Chapter

Milad Gathering Organized by MWL Peshawar and APWA KP Chapter

تبصرہ