مصطفوی سسٹرز اور ایگرز ٹیم لالیاں کے زیرِ اہتمام ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک روح پرور کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک سے قبل ایک خوبصورت محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں حضور رحمتِ عالم محمد مصطفیٰ ﷺ کا پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس بابرکت محفل میں بچوں اور اُن کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔
بعد ازاں کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا۔ ننھے بچے اس واک میں جذبہ حب رسول ﷺ سے سرشار ہو کر شریک ہوئے۔ معصوم بچے دل عشقِ رسول ﷺ سے منور اور لب درود و سلام سے معطر کر کے ہاتھوں میں جلتی شمعوں کے ساتھ حضور نبی اکرم ﷺ سے اپنی گہری عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے تھے۔
تبصرہ