منہاج القرآن ویمن لیگ منڈی فیض آباد کے زیراہتمام میلادالنبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔ تلاوت کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں درودشریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ حضور رحمتِ عالم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔
اس کانفرنس میں محترمہ سحر عنبرین نے"اخلاقِ مصطفٰے ﷺ، احترامِ انسانیت اور وقارِ آدمیت" کے موضوع پرخصوصی خطاب کیا۔ آپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر کے جملہ مسائل کا حل حضور ﷺ کی سیرتِ مطہرہ اور آپ کے اخلاق کو بطور ضابطہ حیات اختیار کرنے میں مضمر ہے۔ ہماری زندگی کے ہر پہلو میں ہمیں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ سے جامع رہنمائی میسر آتی ہے۔
اس کانفرنس میں طالبات کو حدیث سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔ تجوید کلاس کی طالبات کی بھی حوصلہ فزائی کی گئی۔محفل کا اختتام دعا وسلام پر کیا گیا۔
تبصرہ