منہاج القرآن ویمن لیگ ٹبہ سلطانپور کے زیراہتمام چوتھی سالانہ میلادالنبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ نقابت کے فرائض ڈاکٹر عروۃ الوثقی نے سر انجام دیئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظہ شیما شفیق نے حاصل کی۔ حمد باری تعالیٰ فاطمۃالزہرا نے اور نعت رسول مقبول حفصہ بلال نے پیش کی۔ منہاج نعت کونسل لودھراں نے بہت خوبصورت انداز میں گلہائے عقیدت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔
اس کانفرنس میں خصوصی خطاب محترمہ سمیرا یسین (ناظمہ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں) نے کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن میلاد النبی ﷺ ایک ایسا عمل ہے جو رضائے الہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منا کر ہم آقا علیہ السلام سے تعلقِ حبی کا اظہار کرتے ہیں جو تقاضائے ایمان ہے۔
محترمہ سمیرا یاسین نے تحریک منہاج القران کی رفاقت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القران نے دینی اور دنیاوی ہر شعبے میں کام کیا ہے اور علم کے باب میں تحریک منہاج القران کی خدمات پوری دنیا میں ہیں۔ مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک شیخ الاسلام کی لکھی ہوئی کتب کے تراجم دستیاب ہیں جس سے لوگوں کے عقائد درست ہو رہے ہیں۔
اختتام میں شیخ الاسلام کی کتب کا تعارف بھی پیش کیا گیا اور رفاقت، حلقات درود اور مراکز علم کی دعوت بھی دی گئی۔ اس کانفرنس میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر ضیافت میلاد کا انتظام بھی کیا گیا۔
تبصرہ