سیالکوٹ: منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad Conference by Minhaj Women League Sialkot 2025

منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِاہتمام منہاج کاشف ماڈل سکول میں میلاد النبیﷺ کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد منہاج دف گروپ نے بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ سی، محترمہ ذکیہ صاحبہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے "سیرتِ مصطفیٰ ﷺ" کے موضوع پر مدلل گفتگو کی۔ اس کے بعد محترمہ حافظہ عصمت طاہرہ نے خصوصی دعا کر کے محفل کی روحانی فضا کو مزید پرنور بنایا۔ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشی میں ضلعی عہدیداران نے کیک کاٹ کر اس موقع کو مزید خوشگوار بنایا۔ محفل میں طالبات و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنی محبت و عقیدت کا عملی مظاہرہ کیا۔ کانفرنس کا اختتام دعا و سلام کے ساتھ ہوا، جس نے شرکاء کے دلوں میں خوشی اور روحانی سکون کا احساس پیدا کیا۔

تبصرہ