منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ماڈل ٹاؤن لاہور میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ) نے خصوصی شرکت کی۔ اس کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ منہاج کالج فار ویمن کی طالبات نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔
محترمہ لبنیٰ مشتاق نے "اتباعِ رسولﷺ مصطفوی معاشرے کے قیام کا مرکز و محور" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتباعِ رسول ﷺ ہی دراصل مصطفوی معاشرے کے قیام کا مرکز و محور ہے، کیونکہ ایک ایسا معاشرہ جو سیرتِ طیبہ کے آفاقی اصولوں پر استوار ہو، وہاں عدل و انصاف، اخوت و مساوات، رحم و کرم اور انسانی وقار کی حقیقی قدریں پروان چڑھتی ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے اپنے قول و عمل سے ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں راہنمائی عطا فرمائی اور دکھایا کہ اخلاق، معاملات، عبادات اور سماجی روابط کس طرح ایک متوازن اور پرامن معاشرے کی تشکیل کرتے ہیں۔ جب افرادِ امت حضور ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کا معیار بنا لیتے ہیں تو وہی معاشرہ مصطفوی رنگ اختیار کرتا ہے، جو ظلم و فساد سے پاک، اور امن و عدل کا گہوارہ ہوتا ہے۔
تبصرہ