ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی نے میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بحیثیت اسکالر محترمہ روبینہ معین اور بطور نعت خواں سیدہ زرتاج بخاری نے شرکت کی۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین، طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔
محترمہ روبینہ معین نے "اتباع ومحبت مصطفیٰ ﷺ ذریعہ قرب الٰہی" کے موضوع پر انتہائی مؤثر خطاب کیا۔ آپ نے کہا کہ حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کی پیروی و اتباع میں ہی ہمارے لئے دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہونے سے ہم رضائے الٰہی کے حقدار ٹھرتے ہیں کیونکہ انسانیت کی بقا سیرتِ مصطفیٰﷺ کو اپنانے میں ہے۔ اللہ رب العزت بھی اپنے محبوب کی اطاعت کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔
محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے تمام ڈیپارٹمنٹس اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔ اختتامی کلمات ضلعی صدر نوشین ارشد نے پیش کیے۔ کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ بھی اکٹھا کیا گیا۔
تبصرہ