منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ننکانہ صاحب میں ایک عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا جس نے محفل کو مزید روح پرور بنا دیا۔ خواتین اور بچیوں کی بڑی تعداد نے اس روحانی محفل میں شرکت کی۔
کانفرنس کی مہمانِ خصوصی حافظہ سحر عنبرین (ڈائریکٹر نظامت دعوت و تربیت) تھیں۔ آپ نے نہایت پر اثر اور مدلل خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آپ نے عشقِ رسول ﷺ کی اہمیت اور سیرتِ طیبہ کی عملی پیروی کو اُمت کی فلاح اور نجات کا ضامن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات آج بھی ہمارے لیے روشنی کا مینار ہیں، ہمیں اپنی زندگیاں قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنی ہوں گی تاکہ معاشرہ حقیقی معنوں میں پرامن اور خوشحال بن سکے۔ محفل کے اختتام پر حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا گیا اور ملک و ملت کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ