منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام روات ضلع اسلام آباد میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے ہوا۔
سینئر سکالر محترمہ راضیہ نوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے حضور نبی اکرم ﷺ کو تمام جہانوں اور مخلوقات کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ آپ ﷺ کی ذات پاک اپنے پرائے، مسلمان کافر، چرند پرند، کالے گورے، کسی بھی حسب و نسب سے تعلق رکھنے والے کے لیے یکساں خیر کا باعث تھی۔ آج آپ ﷺ کی اس سنت مطہرہ کو زندہ کرتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کے لیے احساس، محبت، رحمت اور شفقت کا پیکر بننا ہوگا تاکہ معاشرے سے عدم برداشت، نفرت، انتہا پسندی اور بدگمانی کے رویوں کو ختم کیا جا سکے۔ گفتگو کے اختتام پر تمام خواتین کو منہاج القرآن ویمن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی گئی۔ شرکائے محفل نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی اس کاوش کو سراہا۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
تبصرہ