منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھمبر کے زیراہتمام پندرھویں سالانہ میلادالنبی ﷺ کانفرنس برائے خواتین منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر سے تین ہزار سے زائد ماؤں، بہنوں اور بچوں نے شرکت کی۔
کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی نے خصوصی خطاب کیا، جس کے ایمان افروز پیغام نے شرکاء کے دلوں کو منور کیا۔ ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ لبنی مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی کامیابی حضور ﷺ کے اخلاق حسنہ کو اپنانے میں ہے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ گھروں کو علم و فہم القرآن کے مراکز بنائیں اور مصطفوی قافلے کا حصہ بن کر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو سیرتِ نبوی ﷺ سے مزین کریں۔
اس موقع پر زونل ہیڈ آزاد جموں و کشمیر محترمہ عزرا اکبر، ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الہدایہ محترمہ عائشہ بتول اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز محترمہ حنا فاطمہ بھی شریک ہوئیں۔ کانفرنس میں استقبالیہ ڈیسک، مصطفوی سسٹرز اسٹال، بکس اسٹال، رفاقت ڈیسک، فہم القرآن ڈیسک اور مراکز علم رجسٹریشن ڈیسک لگائے گئے۔ محفل کا اختتام خوبصورت روحانی اور وجدانی دعا کے ساتھ ہوا، جس نے شرکاء کے دلوں میں روحانیت اور محبتِ رسول ﷺ کا جذبہ بیدار کیا۔
تبصرہ