علی پور چٹھ: نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Milad un Nabi Conference MWL Alipur Chatha 2025

نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام علی پور چٹھ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور حضور ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت سے کیا گیا۔ ایگرز کے بچوں نے خصوصی پرفارمینس بھی پیش کی۔ حافظہ سحر عنبرین (ڈائریکٹر نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ) نے نہایت ایمان افروز اور پر اثر خطاب فرمایا۔ آپ کے خطاب کا موضوع "شانِ رحمت للعالمین ﷺ اور آپ ﷺ کے اخلاقِ حسنہ" تھا۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات اقدس سراپا رحمت ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ کی صداقت، دیانت، عفو و درگزر، نرم مزاجی اور حسنِ سلوک وہ اوصاف ہیں جنہیں اختیار کر کے آج بھی انسان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ معاشرے کی اصلاح اور امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھالیں۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے خواتین کو تلقین کی کہ وہ اپنے گھروں اور معاشرے میں اخلاق محمدی ﷺ کی روشنی پھیلائیں تاکہ ہماری نسلیں حقیقی معنوں میں سیرت النبی ﷺ کی پیروکار بن سکیں۔ شکیلہ ارم (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھ) ، شمع عدیل (ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ )، ثمرہ اسلم(ایگرز ڈائریکٹر ضلع وزیر آباد )، افراء اسلم (ایم ایس ایم ڈائریکٹر ضلع وزیر آباد ) نے خصوصی شرکت کی۔ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا۔

Milad un Nabi Conference MWL Alipur Chatha 2025

Milad un Nabi Conference MWL Alipur Chatha 2025

Milad un Nabi Conference MWL Alipur Chatha 2025

Milad un Nabi Conference MWL Alipur Chatha 2025

Milad un Nabi Conference MWL Alipur Chatha 2025

تبصرہ