منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گکھڑ کے زیراہتمام یونین کونسل نت کلاں میں عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل (گل والا) نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
محترمہ عطیہ سہیل صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ وزیرآباد) نے ’’شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سراپا رحمت و محبت ہیں، جن کی اتباع دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ آپ ﷺ کی سنت اور تعلیمات میں وہ حقیقی شفا پوشیدہ ہے جو انسان کے ذاتی، معاشرتی اور روحانی زخموں کا مرہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ اور حضور ﷺ کے احسانات کو یاد رکھنا اور دوسروں تک پہنچانا اہلِ ایمان کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر محترمہ صبیحہ وقار صاحبہ (ناظمہ الہدایہ وزیرآباد) نے خصوصی شرکت کی اور ویمن لیگ کے جاری تربیتی و دعوتی پروگرامز کا تعارف پیش کیا۔ کانفرنس کے آخر میں دعا و سلام کی روح پرور محفل ہوئی جس کے بعد تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
تبصرہ