منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیرِاہتمام عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی نگرانی ضلعی صدر محترمہ سیدہ زرتاج بخاری اور نائب صدر محترمہ صبیحہ اشتیاق نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز حافظہ دعا بختاور اور سیدہ عائشہ مدحت کی تلاوت و ترجمہ قرآن پاک سے ہوا۔ بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعت خوانی کا شرف محترمہ سیدہ زرتاج بخاری، مسز حفیظ بنگش اور ایم ایس ایم سسٹرز نے حاصل کیا۔
مہمانِ خصوصی محترمہ ارشاد اقبال اعوان (ممبر کوآرڈینیشن کونسل MWL) نے "اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ – کمالِ انسانیت و وقارِ آدمیت" کے عنوان سے پراثر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرت میں انسانیت کی معراج اور اخلاقی کمال کی روشن مثالیں ملتی ہیں۔ آپ ﷺ نے معاشرے کو عدل، رحمت، محبت اور عزت و احترام کا پیغام دیا اور خصوصاً خواتین کو بے مثال مقام عطا فرمایا۔ دیگر مقررین میں محترمہ شاہین عمر، محترمہ ناز پروین اور محترمہ روبینہ معین شامل تھیں جنہوں نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
ایگرز کی جانب سے زمل حسین اور سیدہ امِ ابیہا بخاری نے اسٹال لگایا، جبکہ ایگرز کڈز نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔ آخر میں محترمہ روبینہ معین نے ملک و قوم اور فلسطین کے لیے خصوصی دعا کروائی، جس کے بعد شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
تبصرہ