منہاج القرآن ویمن لیگ شور کوٹ کینٹ کے زیرِاہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

MWL shorkot cant Milad un nabi conference 2025 1

منہاج القرآن ویمن لیگ شور کوٹ کینٹ کے زیرِاہتمام عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد خواتین میں سیرتِ طیبہ کی روشنی کو عام کرنا اور قرآنِ پاک کی تعلیمات کو سمجھنے کی ترغیب دینا تھا۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، نقابت کے فرائض سسٹر ثانیہ شکور نے سر انجام دیئے، استقبالیہ کلمات محترمہ فوزیہ کوثر صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ شورکوٹ کینٹ) نے ادا کیے۔

بعد ازاں محترمہ انعم ظہیر صاحبہ نے محبتِ رسول ﷺ میں سرشار نعتیہ کلام پیش کیے جنہوں نے حاضرین کے دلوں کو گرما دیا اور فضا کو عشقِ رسول ﷺ سے معطر کر دیا۔

کانفرنس میں محترمہ روبینہ کوثر صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ جھنگ بی) محترمہ شوقیہ تبسم صاحبہ (اسکالر منہاج ویمن لیگ سٹی ون اسلام آباد) محترمہ انعم ظہیر صاحبہ (اسکالر ٹاؤن شپ لاہور) نے خصوصی شرکت کی۔

اسکالر محترمہ شوقیہ تبسم صاحبہ نے انتہائی جامع اور مؤثر انداز میں نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت، سیرتِ طیبہ اور اخلاقِ حسنہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خواتین کو تاکید کی کہ ہمیں بحیثیت مسلمان عورت، نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنے کردار، گفتار اور روزمرہ زندگی میں اپنانا ہوگا تاکہ ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکیں۔ مزید نبی اکرم ﷺ کی سیرت ہم سب کے لیے کامل نمونہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

کانفرنس میں تقریباً 700 خواتین نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر قرعہ اندازی کی گئی جس میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی کتب اور عرفان القران تقسیم کیے گئے۔محفل کا اختتام دعا اور سلام سے ہوا۔

تبصرہ