منہاج القرآن ویمن لیگ کا ایگزیکٹو اجلاس، آئندہ سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے

MWL Executive Meeting Lahore

منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو ٹیم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی، تربیتی اور دعوتی سرگرمیوں کے لیے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل) نے کی، جبکہ ارشاد اقبال (ممبر کوآرڈینیشن کونسل)، محترمہ حافظہ سحر عنبرین، محترمہ جویریہ افضل، محترمہ حرا دلبر اور محترمہ اقراء مبین سمیت دیگر اراکین شریک ہوئیں۔ کچھ اراکین نے آن لائن بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں درج ذیل امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی:

میلاد مہم کلوزنگ پروگرامز اور رپورٹس کا جائزہ

التربیہ کیمپ 2025 کے تربیتی پہلوؤں اور نظام الاوقات پر غور

دورۂ قرآن 2026 کے لیے تنظیمی تیاریوں اور عملی اقدامات کی منظوری

محترمہ عائشہ بتول (ڈپٹی ڈائریکٹر الہدایہ ڈیپارٹمنٹ) نے دورۂ قرآن 2026 کے نصاب، مقاصد اور تیاریوں کے حوالے سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن بھی پیش کی۔

اجلاس کو نہایت بامقصد اور مفید قرار دیا گیا، جس کے نتیجے میں آئندہ کے لیے دینی، تربیتی اور دعوتی سرگرمیوں کا واضح اور مربوط لائحہ عمل طے پایا۔

MWL Executive Meeting Lahore

MWL Executive Meeting Lahore

تبصرہ