منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل مرالی والا جنوبی ضلع گجرانوالہ کے زیراہتمام جامعہ رضائے حبیب للبنات میں سالانہ محفل میلادالنبی ﷺ

MWL Milad Conference Muraliwala gujranwala

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل مرالی والا جنوبی ضلع گجرانوالہ کے زیراہتمام جامعہ رضائے حبیب للبنات میں سالانہ محفل میلادالنبی ﷺ اور تقریب اسناد کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، معلمات اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل میں محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ (ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل) نے نہایت سادہ اور پُراثر خطاب کیا۔ آپ نے قرآنِ مجید سے اپنی گہری محبت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ آج کے دور کے مسائل کا واحد حل اور سکونِ قلب کا ذریعہ قرآن ہے۔ ہمیں چاہیے کہ سنجیدگی سے قرآن کی تعلیم حاصل کریں اور اس کے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

محفل میں ایگرز کے پلیٹ فارم سے اسمائے حسنیٰ اور حضور ﷺ کی محبت میں ٹیبلو پیش کیا گیا۔ آخر میں نمایاں کارکردگی پر طالبات کو اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا جبکہ ایگرز درود اسٹارز اور طالبات کو میڈلز بھی دیے گئے۔ دعا محترمہ نسرین اسلم صاحبہ نے کروائی۔

تبصرہ