منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِاہتمام چک منڈاہر میں محفل میلاد النبی کا انعقاد

MWL Sialkot Milad un Nabi chak mandahar

منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِاہتمام چک منڈاہر میں محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے حافظہ حلیمہ رفاقت نے کیا۔ منہاج نعت کونسل سیالکوٹ نے عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار انتہائی جوش و جذبے سے نعت خوانی کر کے محفل رونق کو دوبالا کیا۔

محترمہ رخسانہ عظمت قادری صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ اے) نے "اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کا ہماری زندگی سے تعلق " کے عنوان پر نہایت پرتاثیر خطاب فرماتے ہوئے حضور نبی اکرم ﷺ کے اعلیٰ اخلاقِ حسنہ، انسانیت کے احترام اور سیرتِ طیبہ کی عملی جھلک پر روشنی ڈالی اور خواتین کو حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ اپنانے کی ترغیب دی۔

پروگرام کے اختتام پر شرکائے محفل میں قرعہ اندازی کے ذریعے 10 خواتین میں عرفان القرآن کے نسخے بطور تحائف تقسیم کیے۔ دس خواتین کو منہاج گوشہ درود کے خوبصورت ڈیکوریشن پیس بطور تحائف سے نوازاگیا۔ خصوصی دعا حترمہ حافظہ حلیمہ رفاقت نے کروائی۔ محفل کا اختتام نہایت رقت آمیز انداز میں سلام اور دعا سے ہوا۔

MWL Sialkot Milad un Nabi chak mandahar

MWL Sialkot Milad un Nabi chak mandahar

MWL Sialkot Milad un Nabi chak mandahar

MWL Sialkot Milad un Nabi chak mandahar

تبصرہ