منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام پہاڑ پور، حافظ آباد اور کوٹ جائی میں محافلِ میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئیں، جن میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشیاں محبت و شکر کے جذبات کے ساتھ منائیں۔ محافل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد مقامی نعت کونسلز نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ ان محافل میں زونل نگران کے پی کے محترمہ ارشاد اقبال اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز محترمہ حنا فاطمہ نے خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں محترمہ ارشاد اقبال اعوان نے کہا کہ اسوۂ حسنۂ رسول ﷺ ہی انسانیت کے لیے حقیقی کامیابی اور فلاح کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو سمجھ کر اپنی عملی زندگیوں میں نافذ کر لیں، تو ہماری انفرادی و اجتماعی اصلاح ممکن ہے اور یہی امتِ مسلمہ کی نجات کا واحد ذریعہ ہے۔
تبصرہ