منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد

MWL Central Punjab Online Meeting 2025

منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع، تحصیل اور یونین کونسلز کی نامزدہ ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میٹنگ کی صدارت محترمہ صائمہ نور (زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب) نے کی۔ انہوں نے تنظیمی اور تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ میٹنگ میں انہوں نے التربیۃ کیمپ 2025ء، دورہ صحیح البخاری شریف اور اعتکاف 2026ء کی رجسٹریشنز سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی تمام ٹیمز اپنے تنظیمی کردار کو مزید فعال بنائیں اور آئندہ تربیتی و دعوتی مہمات میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ محترمہ صائمہ نور نے کارکنات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ٹیمیں خدمتِ دین اور اصلاحِ معاشرہ کے عظیم مشن میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

میٹنگ کے اختتام پر ذمہ داران نے مکمل عزم اور جذبہ کے ساتھ آئندہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا۔

MWL Central Punjab Online Meeting 2025

MWL Central Punjab Online Meeting 2025

تبصرہ