
منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام گارڈن ٹاؤن میں افتتاحی تقریبِ مرکزِ علم نہایت خوبصورتی اور روحانیت کے ماحول میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع محترمہ حُرَیرہ باوَر صاحبہ نے خصوصی شرکت کی۔
محترمہ حریرہ باور نے " علم کی اہمیت " پر روشنی ڈالی اور قرآن و سنت کی روشنی میں علم کو انسان کی حقیقی کامیابی کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور ترقی کا دار و مدار علم پر ہے، اور خواتین کو چاہیے کہ وہ علم حاصل کرنے اور اسے آگے پھیلانے میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں۔
مزید برآں انہوں نے احادیثِ نبوی ﷺ کے فروغ اور ثقافتِ حدیث کے احیاء کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء کو ترغیب دی کہ وہ اپنے گھروں اور تعلیمی حلقوں میں حدیثِ رسول ﷺ کے مطالعہ اور عمل کی فضا قائم کریں تاکہ محبتِ رسول ﷺ اور دینی شعور کو عام کیا جا سکے۔
تقریب کا اختتام دعا و سلام سے ہوا۔




تبصرہ