
ڈائریکٹر ایگرز اُمِ کلثوم نے اسپیکرز ڈاکٹر رئیس احمد اور ڈاکٹر رحیم ابو سینا سمیت تمام معزز مہمانوں کو ورکشاپ میں شرکت پر خوش آمدید کہا
اس موقع پر ڈائریکٹر ایگرز محترمہ اُمِ کلثوم نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پوری دنیا میں علم، امن اور محبت کے چراغ روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کا ذیلی شعبہ ایگرز اس مادیت زدہ دور میں نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ ہمارا مقصد مستقبل کے معماروں کو سیرتِ طیبہ ﷺ کے نور سے منور کر کے صراطِ مستقیم کی طرف رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آج کی یہ ورکشاپ اس بات کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوگی کہ ذہنی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم اپنے بچوں کی بہترین تربیت کس طرح کر سکتے ہیں۔



تبصرہ