بین الاقوامی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ریحام ابی سینا کا ایگرز کے زیرِاہتمام منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب

MWL Dr Reham Abu Sina Eagers Workshop Speech

بین الاقوامی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ریحام ابی سینا نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے ایگرز کے زیرِاہتمام منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ “How our Mental Health Shapes our Children” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آج میں آپ کے درمیان اس اہم موضوع پر گفتگو کے لیے موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب والدین سپورٹیو (supportive) ہوتے ہیں تو بچے خود کو محفوظ اور پر اعتماد محسوس کرتے ہیں۔ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے چیلنجز کو سمجھنے کی کوشش کریں تاکہ وہ اپنی اولاد کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر سکیں۔ ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر والدین ڈپریشن کا شکار ہوں تو اس کے اثرات بچوں کی ذہنی صحت پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے ضروری ہے کہ والدین باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں تاکہ مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

ڈاکٹر ریحام نے مزید کہا کہ بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے والدین کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ اگر والدین اپنے رویّے میں مثبت تبدیلی لے آئیں تو گھر کا ماحول خود بخود خوشگوار ہو جائے گا۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے احساسات کو تسلیم کریں، ان پر دباؤ ڈالنے کے بجائے ان کی بات سنیں اور انہیں اظہارِ خیال کے مواقع فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہی سے اپنے مسائل پر قابو پانے اور بچوں کی متوازن تربیت کا آغاز کریں، کیونکہ ایک پُرامن، محبت بھرا اور تعاون پر مبنی گھر ہی بچوں کی ذہنی و جذباتی نشوونما کی اصل بنیاد ہوتا ہے۔

MWL Dr Reham Abu Sina Eagers Workshop Speech

MWL Dr Reham Abu Sina Eagers Workshop Speech

MWL Dr Reham Abu Sina Eagers Workshop Speech

تبصرہ