منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ اے کے زیرِاہتمام ضلعی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد

Minhaj ul Quran Women League Sialkot District Meeting

منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ اے کے زیرِاہتمام ضلعی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ محترمہ فوزیہ نواب قادری (ناظمہ منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ) نے میٹنگ کے ایجنڈا پوائنٹس کا تعارف کروایا، جب کہ محترمہ رخسانہ عظمت قادری (صدر منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ) نے تفصیلی وضاحت کے ساتھ تمام صدور اور ناظمات میں اہداف تقسیم کیے۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر یونین کونسل میں نئے مراکزِ علم قائم کیے جائیں گے اور تاحیات رفاقتیں حاصل کرنے کے اہداف کو بھرپور انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ مزید برآں، تمام ذمہ داران کو التربیہ کیمپ کے لیے اپنی ٹیموں کی مکمل رجسٹریشن کروانے اور اعتکاف مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ خواتین کو شہرِ اعتکاف کی دعوت دینے کی ترغیب دی گئی۔ میٹنگ کا اختتام دعا سے کیا گیا، جس میں تنظیمی ترقی، اخلاص اور خدمتِ دین کے تسلسل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Minhaj ul Quran Women League Sialkot District Meeting

Minhaj ul Quran Women League Sialkot District Meeting

Minhaj ul Quran Women League Sialkot District Meeting

تبصرہ