
سیالکوٹ سی: منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ سی کے زیرِ اہتمام آغوش گرائمر اسکول میں ماہانہ حلقۂ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد درودِ شریف پڑھا گیا۔
محترمہ فرحانہ قادری صاحبہ (ناظمہ مراکزِ علم، سیالکوٹ سی) نے “بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار” کے موضوع پر مدلل اور فکری گفتگو کی۔ انہوں نے والدین کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور عملی رہنمائی فراہم کی۔
اس روحانی و فکری نشست میں تقریباً 60 خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور اجتماعی دعا کی گئی۔





تبصرہ