منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کے تحت دیپالپور اور قصور میں تنظیمی دورے

MWL central punjab depalpur kasur organizational visits 2025

منہاجُ القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام تنظیمی استحکام اور تنظیمی امور کے جائزے کے لیے ضلع دیپالپور اور قصور میں اہم تنظیمی دورہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ ان اجلاسوں میں مرکزی دو رکنی ٹیم، زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب محترمہ صائمہ نور اور جنرل سیکرٹری مصطفوی سسٹرز محترمہ وردہ ناز نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاسوں کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا۔

زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب محترمہ صائمہ نور نے دونوں مقامات پر تحصیلوں کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے شرکاء کو ہدایت کی کہ مکمل تنظیمی ٹیمز تشکیل دی جائیں اور ضلعی تنظیم کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو اعتکاف میں شرکت کی دعوت دی اور رفاقت سازی کے فروغ کے ساتھ مراکزِ علم قائم کرنے کے اہداف بھی دیے۔ اس منصوبے کو پائلٹ پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرنے کی سختی سے تاکید کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ وردہ ناز نے مصطفوی سسٹرز کا تعارف کروایا اور اس امر پر زور دیا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کے ساتھ منظم اور مؤثر انداز میں کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دونوں اجلاس دعا، سلام اور دینی و تعلیمی فروغ کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ اس موقع پر شرکاء نے مراکزِ علم اور تنظیمی سرگرمیوں کو اپنی یونین کونسلز اور گھروں تک پھیلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرہ