
عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی، سندھ اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی صدورو ناظمات اور قرآن سکالرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں دورۂ قرآن کے انعقاد کی فضیلت اور اہمیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اور اس سرگرمی کو منظم اور مؤثر انداز میں منعقد کرنے پر زور دیا۔
بعدازاں دورۂ قرآن 2026 کے حوالے سے محترمہ عائشہ بتول نے جامع بریفنگ پیش کی، جس میں پلاننگ، اہداف اور انتظامی امور پر رہنمائی فراہم کی گئی۔
محترمہ جویریہ افضل نے دورۂ قرآن کے سلیبس اور سکیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے نصاب کی ترتیب اور تدریسی نکات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
میٹنگ نہایت مفید، منظم اور بامقصد رہی، جس کا مقصد رمضان المبارک میں دورۂ قرآن کے انعقاد کو مؤثر، مربوط اور نتیجہ خیز بنانا تھا۔



تبصرہ