
عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام دورۂ قرآن کی بابرکت اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قرآن سکالرز اور شرکاءِ دورۂ قرآن نے آن لائن اور فزیکلی بھرپور شرکت کی۔
اختتامی تقریب میں ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل محترمہ لبنیٰ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے قرآنِ مجید کو سیکھنے اور سمجھنے کی اہمیت و فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ مجید سراپا نور ہے، قرآن شفا ہے اور قرآن ہدایت ہے۔ قرآنِ حکیم انسان کی زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتا ہے اور دلوں کی تاریکیوں کو نورِ ایمان سے منور کر دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآنِ مجید نہ صرف روحانی سکون اور قلبی اطمینان کا ذریعہ ہے بلکہ یہ انسان کے فکری، اخلاقی اور عملی پہلوؤں کی اصلاح و تعمیر کرنے والی عظیم کتاب ہے۔ اگر ہم قرآنِ حکیم کو صرف تلاوت تک محدود رکھنے کے بجائے اس کے پیغام کو سمجھیں اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا لیں تو ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں حقیقی اور مثبت تبدیلی پیدا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے شرکاء کو تلقین کی کہ دورۂ قرآن سے حاصل ہونے والی تعلیمات کو رمضان المبارک کے بعد بھی اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں، قرآنِ مجید کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اور اس کے پیغامِ ہدایت کو عام کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔






تبصرہ