مراکزِ علم پراجیکٹ: منہاج القرآن ویمن لیگ کا کراچی ٹیم کے ساتھ اہم آن لائن اجلاس

Online Meeting MWL Karachi

پراجیکٹ مراکز علم پہ رہنمائی اور بہتر منصوبہ بندی کے لیے مرکزی ڈائریکٹر محترمہ حافظہ سحر عنبرین صاحبہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ ہاجرہ قطب اعوان صاحبہ نے ٹیم MWL کراچی کے ساتھ ایک اہم آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا۔ تاہم کراچی میں قائم شدہ مراکز علم کی اسکالرز اور ناظماتِ مراکزِ علم بھی اس ٹریننگ کا حصہ بنیں۔ زونل نگراں برائے MWL کراچی محترمہ نصرت رعنا ڈار صاحبہ نے مرکزی ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر مراکزِ علم کا شکریہ ادا کیا۔

تلاوتِ قرآنیہ اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت بالترتیب محترمہ نور العین راحیل (ناظمہ مراکز علم ڈویژن ویسٹ) اور محترمہ صائمہ یحیٰی خان (صدر MWL کراچی ویسٹ) نے حاصل کی اور بعد ازاں محترمہ حافظہ سحر عنبرین صاحبہ نے مراکز علم کے اہداف دیتے ہوئے تفصیلی حکمت عملی پہ بھی مفصل رہنمائی فرمائی۔

مرکز کی جانب سے اسکالرز مراکزِ علم کے لیے ماہانہ ٹریننگ ورکشاپ کے آغاز سے آگاہ فرماتے ہوئے اسے ثمر آور قرار دیا۔

بعد ازاں مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر مراکز علم محترمہ ہاجرہ قطب اعوان صاحبہ نے تعیناتی ناظمہ مراکزِ علم سے متعلق رہنمائی فرمائی، رپورٹ و حاضری کے پرفارمہ جات کو بریف کیا اور ڈویژنل و زونل قیادت کو ان کا ریکارڈ قائم کرنے کی ہدایت بھی فرمائی۔ اختتام پہ شرکاء کی جانب سے سوالات بھی کیے گئے جن کا انتہائی تشفی جواب دیا گیا۔

Online Meeting MWL Karachi

Online Meeting MWL Karachi

Online Meeting MWL Karachi

Online Meeting MWL Karachi

Online Meeting MWL Karachi

Online Meeting MWL Karachi

Online Meeting MWL Karachi

Online Meeting MWL Karachi

Online Meeting MWL Karachi

Online Meeting MWL Karachi

تبصرہ