
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے ہزارہ زون کے 4 روزہ وزٹ کے پہلے دن مورخہ 15 مئی 2026 کو ضلع مانسہرہ میں میٹینگ کی جس میں ضلع مانسہرہ کی تنظیم نو کی گئی۔
وفد میں محترمہ عائشہ مبشر ممبر کوآرڈینیشن کونسل ویمن لیگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الہدایہ محترمہ عائشہ بتول اور زونل ناظمہ ہزارہ زون محترمہ نئیرہ نجم صاحبہ نے شرکت کی وزٹ کے نتیجے میں ضلع کی 6 رکنی تنظیم تشکیل دی گئی، ضلع بھرمیں مراکز علم کے قیام کے اہداف کے حصول کی پلاننگ کی گئی نیز نو منتخب تنظیم کی فکری و نظریاتی تربیت کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔



تبصرہ