منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع استور گوریکوٹ کے زیراہتمام اجتماعی قربانی

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ضلع استور گوریکوٹ کے زیراہتمام اجتماعی قربانی 2008ء کا اہتمام کیا گیا۔ نماز عیدالاضحیٰ کے بعد اجتماعی قربانی کے لیے ایک کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع استور گوریکوٹ کے ناظم ویلفیئر عارف جاوید، تحریک منہاج القرآن ضلع استورگویکوٹ کے ناظم غلام محمد، کوآرڈینیٹر اورنگزیب ایڈووکیٹ اور علاقائی مرکزی کمیٹی و دیگر رفقاء نے شدید سرد موسم اور برفباری کے باوجود اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن مرکز لاہور کی طرف سے شمالی علاقہ جات اور گلگت ضلع استور گوریکوٹ کو خصوصی قربانی کے حصص بھی اس قربانی میں شامل تھے۔

اجتماعی قربانی کے بعد گوشت کو  علاقے بھر کے غرباء، رفقا اور مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ جن علاقوں میں گوشت اور قربانی کے حصص تقسیم کیے گئے ان میں گلگت، رسنور، دشکن، چونگرہ، بولن، رٹو، نصیر آباد، چھوگام، احمد آباد، کینداس، دریال اور دنھونٹ شامل ہیں۔ گوشت کو منہاج سکول میں پہنچایا گیا جہاں طلبہ مقیم ہیں۔ گھر گھر گوشت پہنچانے کی اس مہم میں علاقہ کے رفقاء اور غرباء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ علاقہ بھر کے لوگوں نے تحریک منہاج القرآن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے ساتھ  تحریک کی رفاقت سازی مہم میں شرکت کی بھی یقین دہانی کرائی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع استوار گزشتہ چند سالوں سے باقاعدگی سے اجتماعی قربانی کر رہی ہے۔

تبصرہ