منہاج ویمن لیگ کی تربیتی و تنظیمی ورکشاپس برائے کشمیر

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سالانہ خصوصی دو روزہ تربیتی ورکشاپ بھمبر، میرپور اور کوٹلی آزاد کشمیر میں 29 اور 30 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان، ذمہ داران اور وابستگان کی اخلاقی، فکری، تحریکی، تنظیمی اور انتظامی تربیت تھا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ ہر سال مرکزی ورکنگ پلان کے مطابق فیلڈ میں وزٹس اور ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے۔ بھمبر، میر پور اور کوٹلی میں ہونے والی تنظیمی و تربیتی ورکشاپس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق، مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر اور مرکزی نائب ناظمہ تربیت محترمہ مریم حفیظ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

بھمبر

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بھمبر میں ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں بھمبر کے علاوہ برنالہ اور کوٹ جٹاں سے بھی خواتین کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے تحریک اور قائدِ تحریک پر بریفنگ دیتے ہوئے ’’خدمت دین کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ایجنڈے کے مطابق ویژن 2012 اور ورکنگ پلان 10-2009 کی ترجیحات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ انیلا الیاس ڈوگر نے تحریکی زندگی میں تربیت کی ضرورت و اہمیت، زادِ سفر، سی ڈی ایکسچینجز اور ہر عورت ایک داعیہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مرکزی نائب ناظمہ تربیت محترمہ مریم حفیظ نے منہاج القرآن کی دعوت کے اہداف سبعہ بیان کرتے ہوئے مؤثر دعوت کے ذرائع، حلقہ درود، حلقہ عرفان القرآن اور دروسِ قرآن پر بھی بریفنگ دی۔ بعدا زاں مرکزی نائب ناظمہ نے بھمبر کا تنظیمی سٹرکچر مکمل کرنے کے ساتھ برنالہ اور کوٹ جٹاں کی کنویننگ باڈی کو بھی تشکیل دیا۔

میر پور

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام میر پور میں ہونے والی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ میں ذمہ داران خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے ویژن دو ہزار بارہ اور آئندہ سال کے لیے ورکنگ پلان پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔

مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ انیلا الیاس ڈوگر نے تنظیمی عہدے کی اہمیت پر بریفنگ دیتے ہوئے تربیت کی ضرورت و اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔ اس بریفنگ میں انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے پیغام امن و علم کو گھر گھر پہنچانے کے لیے سی ڈی ایکسچینج کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ مرکزی نائب ناظمہ تربیت محترمہ مریم حفیظ نے دعوت کی حکمت عملی، دعوت کے اہداف اور مؤثر دعوت کے ذرائع (حلقہ درود، حلقہ عرفان القرآن اور دروس قرآن ) کے حوالے سے شرکاء کو لیچکر دیا۔

کوٹلی

منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلی کے زیراہتمام 30 ستمبر 2009ء کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کنویننگ باڈی اور وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے اپنی بریفنگ میں تحریک اور قائدِ تحریک کا تعارف اور تحریک منہاج القرآن کے بنیادی مقاصد بیان کئے۔ یہاں بھی انہوں نے ویژن 2012ء اور ورکنگ پلان 10-2009ء کی ترجیحات پر مفصل روشنی ڈالی۔ مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ انیلا الیاس ڈوگر نے تربیت کی ضرورت و اہمیت، زاد سفر اور سی ڈی ایکسچینج جیسے پروجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ مرکزی نائب ناظمہ تربیت محترمہ مریم حفیظ نے دعوت کی حکمت عملی، دعوت کے اہداف اور مؤثر دعوت کے ذرائع کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد محترمہ ساجدہ صادق نے کوٹلی تنظیم کا سٹرکچر مکمل کیا۔ صدر ویمن لیگ کوٹلی محترمہ عامۃ الرسول نے اختتامی کلمات ادا کئے اور دعا کی۔ تمام ورکشاپس کے اختتام پر سوالات کی نشت بھی ہوئی۔

رپورٹ : مریم حفیظ

تبصرہ