قبضہ گروپوں کے خاتمے کے بغیر طلبہ یونین کے الیکشنز ملکی مفاد میں نہیں : ساجدگوندل

نصاب تعلیم کی نظریہ پاکستان سے آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے
سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی عاکف طاہر کی قیادت میں اے ٹی آئی کے وفد سے گفتگو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے کہا کہ قبضہ گروپوں کے خاتمے کے بغیر طلبہ یونین کے الیکشنز ملکی مفاد میں نہیں۔ طلبہ تنظیمات آپس میں باہم برداشت اور تحمل کو فروغ دیں تاکہ تعلیمی اداروں میں امن اور صحت مند تعلیمی ماحول فروغ پائے تب ہی الیکشنز کے ذریعے اہل قیادت کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی آئی (ATI) پنجاب کے ناظم حافظ عاکف طاہر کی قیادت میں آئے طلبہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ساجد گوندل نے کہا کہ نصاب تعلیم کی نظریہ پاکستان سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری نوجوان نسل آج تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بھی قیام پاکستان کے نظریہ سے واقف نہیں ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک سے طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کو یقینی بنائے تاکہ محب وطن اذہان کو تشکیل دینے میں مدد مل سکے۔

تبصرہ