کراچی: ایم ایس ایم سسٹرز کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں تقریب

1965ء کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور انکے خون سے عہدِوفا کرنے کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کراچی کے زیرِاہتمام 6 ستمبر 2013 کو ڈویژنل سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کراچی میں پروگرام بعنوان '' رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو" منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں قومی تہواروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا، تاریخ سے آگہی اور وطن کی محبت کو بیدار کرنا شامل ہیں۔ پروگرام میں ملی نغموں اور تقریری مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی ابتداء اللہ رب العزت کے بابرکت نام سے کی گئی بعد ازاں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نذرانہ گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔ نقابت کے فرائض سیدہ سعدیہ سعید اور شگرف کمال نے ادا کیے۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کراچی کی نائب ناظمہ فائزہ محمود راؤ نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ سلام ہے پاک فوج کے نوجوانوں کو کہ جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دیا۔ بعد ازاں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کراچی کی working کا pictorial view دکھایا گیا۔

اس موقع پر مقابلہ حسن تقریر کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں افتخار احمد (فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور)، صغیر انجم (Chairman Karachi Talent Academy) اور آفتاب احمد ( ناظمِ تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن کراچی، سابق مرکزی نائب صدر MSM)نے جیوری کے فرائض سرانجام دیے۔ مقابلہ میں مختلف کالجز کی طالبات نے حصہ لیا جس میں فردوس صدیقی، زینب سہیل اور عائشہ گل نے بالترتیب اول، دوم اور سوم positions حاصل کیں۔ نور فاطمہ(ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی) نے position holder طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں جبکہ دیگر Participents میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور C.Ds تقسیم کی گئیں اور ججز کو پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے۔ بعد ازاں (Karachi Talent Academy) کی طالبات نے ملی نغمہ پیش کیا۔

مقابلہ حسن تقریر کے بعد مقابلہ ملی نغمہ جات کا آغاز ہوا، جس میں فوزیہ شوکت (پرنسپل منہاج شریعہ کالج فار ویمن)، رانی ارشد (میڈیا کوآرڈینیٹرمنہاج القرآن ویمن لیگ کراچی) اور گلوکار طاہر طیفی نے جیوری کے فرائض سرانجام دیے۔ مقابلہ میں مختلف کالجز کی طالبات نے حصہ لیا جس میں نشاط فاطمہ، عاصمہ ملیحہ اور ثوبیہ رزاق نے بالترتیب اول، دوم اور سوم positions حاصل کیں۔ محترم راؤ کامران محمود (ڈپٹی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک کراچی) نےposition holder طالبات میہں Sheilds تقسیم کیں جبکہ دیگر Participents کو حضور شیخ الاسلام کی کتب اور C.Ds دی گئیں اور ججز کو پھولوں کے تحائف پیش کیے گئے۔

مقابلہ ملی نغمہ جات کے بعد مہمانِ خصوصی محترم راؤ کامران محمود (ڈپٹی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک کراچی) نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے شہیدوں کا لہو کبھی رنگ نہیں لاتا بلکہ انکی قربانیوں سے قوم متوجہ ہوتی ہے اور انکے مقصد کو اپناتی ہے، مگر یہ ہدف ان قوموں کا ہوتا ہے جو زندہ اقوام ہوتی ہیں اور باضمیر ہوتی ہیں۔ قوم مردہ ہو چکی ہو تو شہیدوں کا لہو رائیگاں جائے گا۔ اگر شہیدوں کا لہو رنگ لاتا تو 1965 کے بعد1971 کا سقوطِ ڈھاکہ کا واقع کبھی پیش نہ آتا۔ بنگال کی طرح بلوچستان اور کراچی میں بھی علیحدگی کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں تو ہمیں سوچنا ہوگا کہ سڑکوں پر چیخ چلا کر یہ دن منائیں یا لوگوں کو ایک جھنڈے کے سائے تلے جمع کر کے ایک قوم بنا دیں، انہوں نے کہا کہ آج یہی صورتحال رہی تو پاکستان دو حصوں میں ہی نہیں نہ جانے کتنے حصوں میں تقسیم ہو جائے گا، اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مل کر اس نظام کو سمندر برد کرنا ہوگا۔

پروگرام کے اختتام پر مدیحہ کلیم (ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کراچی) نے الوداعی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، جسکا نقصان آئندہ نسلوں کو پہنچ سکتا ہے۔ لیکن جس طرح افواج ِ پاکستان جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں اسی طرح طلبہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور مصطفوی سٹووڈنٹس موومنٹ سسٹرز نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا یہ فریضہ شیخ الاسلام کے ساتھ بڑی حسن و خوبی سے ادا کر رہی ہے۔

تقریب میں قرارداد پیش کی گئی جس میں طالبات نے یہ عہد کیا کہ وہ شہداء کی ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اس موقع پر نور فاطمہ (ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی)، رانی ارشد( میڈیا کوآرڈینیٹر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی)، کنیز عائشہ( نائب ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی) اور مسز فوزیہ جنید (پرنسپل منہاج شریعہ کالج فار ویمن کراچی) بھی پروگرام میں شامل تھیں۔

رپورٹ: فائزہ محمود راؤ

تبصرہ