منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز کی زیرِ صدارت شہرِاعتکاف 2015 کی تیاریوں کے سلسلے میں اعتکاف کی تمام کمیٹیوں کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں تمام انتظامی کمیٹیوں نے اپنا لائحہ عمل پیش کیا اور اب تک مکمل ہو جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
سوشل میڈیا کا ورکنگ پلان پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمیٹی کی انچارج ثناءوحید نے شہرِاعتکاف میں انٹرنیٹ کے انتظامات اور رضاکاروں کی شرکت کی رپورٹ پیش کی۔ سیکیورٹی کمیٹی کی سربراہ فریدہ سجاد نے خواتین اعتکاف گاہ کی سیکیورٹی کا جامع پلان پیش کیا، اور افنان بابرکی سربراہی میں قائم ڈسپلن کمیٹی کے ساتھ کوآرڈینیشن کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رابطہ و ملاقات کمیٹی کی سربراہ زینب ارشد، ڈیکوریشن کمیٹی کی انچارج انیلہ الیاس، ساﺅنڈکمیٹی کی انچارج شمائلہ عباس، سنت و صلوٰۃ کمیٹی کی انچارج عائشہ مبشر اور زریں لطیف نائب سربراہ میس کمیٹی نے خواتین اعتکاف گاہ کی تیاریوں کی رپورٹس پیش کیں۔
تبصرہ