
شہر اعتکاف میں شریک خواتین معتکفات کی سیکیورٹی کے لیے محترمہ فریدہ سجاد کی سربراہی میں سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی نائب سربراہ آصفہ صفدر، سیکرٹری مصباح عثمان اور ڈپٹی سیکرٹری کی ذمہ داریاں طیبہ کوثر، مریم تنویر، نصرت فاطمہ، نورین علوی، حافظہ سرفراز، ریحانہ جاوید ادا کر رہی ہیں۔ سکیورٹی کمیٹی کی نگرانی میں 100 سے زائد ممبران مختلف جگہوں پر سکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔
اعتکاف گاہ کے اندر معتکفات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ہال میں خفیہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن کی نگرانی کے لیے مرکزی کنڑول روم قائم کیا گیا ہے۔ تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے۔ اعتکاف گاہ میں آنے والی خواتین اور ان کے سامان کی میٹل ڈیٹکٹرز سے تلاشی لی جاتی ہے۔

تبصرہ