تحریک قصاص کے اعلان کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تنظیمات نے ضلع بھر میں ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا ہے۔ مہم کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے یونین کونسل مونن (کوٹھہ غوثیہ) میں کیا۔ دورے کے دوران یونین کونسل مونن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمِ نو کی گئی۔ ثناء ذوالفقار کو کوآرڈینٹر، مسز شکیل کو ناظمہ اور شاہین اختر کو ناظمہ دعوت کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ صفیہ رفعت اور حلیمہ سعدیہ نے نومنتخب عہدیداران کے ہمراہ گھر گھر جا کر خواتین کو جہلم میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔


تبصرہ