جہلم: ’تحریکِ قصاص‘ کے سلسلے میں منہاج ویمن لیگ کی کارنر میٹنگز

تحریک قصاص کے اعلان کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے مختلف یونین کونسلز کے دورے کیے اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کے ساتھ کارنر میٹنگز کیں۔ میٹنگز میں کارکنان کو تحریکِ قصاص کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا اور انہیں دھرنوں میں شرکت کے لیے ٹارگٹس تقسیم کیے گئے۔ 2 اگست 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل مونن کی کوآرڈینٹر ثناء ذوالفقار کے ہمراہ مونن، 3 اگست کو منہاج القرآن ویمن لیگ محمدی چوک کی کوآرڈینٹر سعدیہ کے ہمراہ محمدی چوک، 4 اگست کو منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر کی کوآرڈینٹر سمیعہ ظفر کے ہمراہ کوٹلہ فقیر، 5 اگست کو منہاج القرآن ویمن لیگ چک جمال کی کوآرڈینٹر سمیرا شاہین کے ہمراہ چک جمال، 6 اگست کو منہاج القرآن ویمن لیگ کالا گوجراں کی کوآرڈینٹر عشرت فاروق کے ہمراہ کالا گوجراں اور 7 اگست کو جادہ کا دورہ کیا اور گھر گھر جا کر خواتین کو تحریک قصاص میں شمولیت کی دعوت دی۔

تبصرہ