منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج کالج برائے خواتین ٹاون شپ، لاہور میں سہ روزہ نفلی و تربیتی اعتکاف ہوا۔ 31 اکتوبر 2016ء کو اعتکاف کے دوسرے روز منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے منعقدہ سیشن میں ’’النصیحہ‘‘ کے موضوع پر تربیتی لیکچر دیا۔ مرکزی ناظمہ ویمن لیگ افنان بابر نے خواتین کی اخلاقی معاشرتی اور روحانی کردار کی تشکیل پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اخلاقی پختگی اور اخلاقی اقدار کے احیاء کے بغیر بہتر معاشرہ تشکیل نہیں دے سکتیں، بالخصوص بچوں کی شخصیت اور تربیت میں اخلاق کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اخلاقی اقدار کی بحالی پر ہمیشہ زور دیا ہے۔ انہوں نے اعتکاف 2016ء میں ’’خلق عظیم‘‘ کے موضوع پر لیکچرز دئیے، کیونکہ آج معاشرے میں اعلی اخلاق کے فروغ کی بہت کمی محسوس کی جا رہی ہے۔




تبصرہ