
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا ورکرز کنونشن 30 مارچ 2017 کو تحریک منہاج القرآن جہلم کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا۔ کنونشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ کنونشن میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی خواتین کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔ ماہ فروری میں بہترین کارکردگی پر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم شمالی پنجاب میں پہلے نمبر پر رہی جس کی وجہ سے ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والی یونین کونسل کی ورکرز کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ یونین کونسل کوٹلہ فقیر، قبرستان چوک، اور کالاگوجراں کی ٹیم بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔
ناظمہ ویمن لیگ حلیمہ سعدیہ نے تمام یونین کونسلز کی کارکردگی پیش کی اور صدر منہاج القرآن ویمن لیگ صفیہ رفعت نے بہترین کارکردگی والی ٹیمز کو مبارکباد دی اور آئندہ ماہ کے لیے مختلف ٹارگٹس دیے۔ سمیعہ ظفر کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔

تبصرہ