جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر کی محفل نعت

منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام محفل بسلسلہ یوم حج 10 ذوالحج کو منعقد ہوئی۔ محفل میں علاقہ کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا گیا جبکہ منہاج نعت کونسل کی سسٹرز نے ثناء خوانی کی۔ منہاج ویمن لیگ کی تحصیلی ناظمہ تربیت سمیعہ ظفر نے یوم حج کے حوالے اظہار خیال کیا۔ محفل کے اختتام پر یونین کونسل میں منہاج القرآن کی نئی لائف ممبر بننے والی خواتین میں اسناد بھی تقسیم کی گئی۔

تبصرہ